مسلمانو کہاں گم ہو ابھی رمضان باقی ہے | رمضان پر اشعار | Ramzan poetry
ramzan poetry in urdu text | ramzan poetry in urdu | ramdan poetry
مسلمانو کہاں گم ہو ابھی رمضان باقی ہے
خدا کی رحمتوں کا تو ابھی فیضان باقی ہے
نہ جاؤ چھوڑ کر مسجد کبھی بھی اے میرے بھائی
گناھوں کے تو بوجھوں کا ابھی خسران باقی ہے
جہاں پر رحمت رب کی فضائیں چھا چکی ھیں اب
یہ دل بھی کر لو زندہ کہ ابھی مسکان باقی ہے
نہ چھوڑو تم تراویح کو کسی بھی حال میں ہرگز
کہ منزل میں سنانے کو ابھی قرآن باقی ہے
نہ ہو جائے قضا کوئی بھی روزہ اے میرے بھائی
معافی بھی ملے سب کو ابھی ارمان باقی ہے
دعا ہے اس مہینے میں معافی سب کی ہو جائے
جہاں میں تو مہینوں کا ابھی سلطان باقی ہے
تلاوت بھی ہو صبح و شام ادا کر لو نوافل بھی
خدائے لم یزل کا تو ابھی احسان باقی ہے
منا لو رب کو اپنے اب عبادت سے سخاوت سے
کہ لاکھوں کی تو معافی کا ابھی اعلان باقی ہے
لگا لو دل تراویح میں کہ تحفہ ہے یہ اس ماہ کا
کہ سورہ واقعہ بھی ہے ابھی رحمان باقی ہے
دعا ہے یہ کہ اظہر بھی ہو سایہ عرش رحماں میں
قیامت کا وہ منظر بھی ابھی میزان باقی ہے
مسلمانو کہاں گم ہو ابھی رمضان باقی ہے
خدا کی رحمتوں کا تو ابھی فیضان باقی ہے
نہ جاؤ چھوڑ کر مسجد کبھی بھی اے میرے بھائی
گناھوں کے تو بوجھوں کا ابھی خسران باقی ہے
عبادت کا مہینہ آ گیا ہے | ماہ رمضان پر اشعار
If you want to read more ramzan poetry in urdu text, please visit
Ramzan poetry in urdu text| ramzan poetry in urdu | ramdan poetry | ramdan poetry in urdu | Amazing Urdu poetry | Urdu poetry best | Urdu poetry Islamic |