سجدے میں سکوں سجدے میں مزہ|سجدوں پر اشعار

urdu poetry

1 111

سجدے میں سکوں سجدے میں مزہ
سجدے میں چھپا انداز وفا
محروم رضائے مولا سے
سجدے سے جو سر محروم ہوا

سجدوں سے محبت ملتی ہے
سجدوں سے سعادت ملتی ہے
سجدوں پہ سجدے کرتا جا
سجدوں میں چھپی ہر غم کی دوا

قسمت کو بلندی مِل جائے
سجدوں کی جانب جو آئے
حالات کا شکوہ مت کرنا
توفیقِ سجدہ مانگ ذرا

لوگوں سے توجّہ ہٹ جائے
دنیا سے رشتہ کٹ جائے
ماتھے کو زمیں پر رکھنا ہے
مصروف زباں ہو حمد و ثناء

سجدے میں شکرِ مولا ہے
سجدے میں ذکرِ مولا ہے
توبہ کرکے مانگو اک دن
رد ہوتی نہیں سجدے کی دعا

مومن بن کر دنیا میں رہو
داعی بن کر لوگوں سے کہو
اخلاص و یقیں کا اک سجدہ
ہر غم سے نکلنے کا نسخہ

سجدے میں سکوں سجدے میں مزہ
سجدے میں چھپا انداز وفا
محروم رضائے مولا سے
سجدے سے جو سر محروم ہوا

شاعری :زرینہ زرین

اگر آپ اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

غم زندگی اب خوشی چاہتا ہے تعفّن میں پاکیزگی چاہتا ہے | خوبصورت اردو شاعری

1 تبصرہ
  1. […] سجدے میں سکوں سجدے میں مزہ|سجدوں پر اشعار […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.