صحابہ حق کے ہیں معیار مانو یا نہ مانو تم | صحابہ کرام پر اشعار

best Urdu Islamic poetry

1 106

صحابہ حق کے ہیں معیار مانو یا نہ مانو تم..!
یہی فرما گئے سرکار مانو یا نہ مانو تم..!

ابوبکر و عُمَر عثماں علی کے ابنِ سفیاں کے.!
عظیم الشان ہیں کردار مانو یا نہ مانو تم..!

ہدایت کے ستارے ہیں سبھی اصحابِ پیغمبر.!
نبی جی اُن کے ہیں مِعمار مانو یا نہ مانو تم..!

نبی کی تربیت پر وہ اٹھا سکتا ہے بس انگلی.!
ہو جس کی تربیت بے کار مانو یا نہ مانو تم..!

ہوئے جو مُرتَکِب گُستاخیِ اصحابِ احمد کے.!
سبھی ہیں دین کے غدار مانو یا نہ مانو تم..!

صحابہ حق کے ہیں معیار مانو یا نہ مانو تم..!
یہی فرما گئے سرکار مانو یا نہ مانو تم..!

 

شاعری : شیخ دانش عاصی اورنگ آبادی

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

نبی پاک سے یاری کوئی صدیق سے سیکھے|حضرت ابوبکر صدیق کی شان میں کلام

1 تبصرہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.