یا خدا میرے بچے سلامت رہیں | ایک باپ کی اپنی اولاد کے لئے شاعری

ایک شاعر اور والد کی اپنے جان سے پیارے بچوں کے لئے دعا

0 1,229

یا خدا میرے بچے سلامت رہیں
یہ سلامت رہیں با کرامت رہیں

اس جہاں کے غموں سے انہیں دور کر
ہر پریشانی سے با حفاظت رہیں

دین پر یہ چلیں ہو خوشی یا غمی
زندگی میں سدا با سعادت رہیں

تیرے قرآں کی خدمت میں لگ جائیں یہ
میری آنکھوں کی بن کے یہ راحت رہیں

معصیت سے بچا لینا ان کو خدا
تیری کرتے یہ ہر جا عبادت رہیں

اپنی من چاہی کو بھول جائیں سدا
ہر گھڑی میں سراپا اطاعت رہیں

یہ ہے اظہر دعا رب تعالی سے اک
ہم سبھی آقا  کے ساتھ جنت رہیں

یا خدا میرے بچے سلامت رہیں
یہ سلامت رہیں با کرامت رہیں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

ترے دم سے روشن ہے میرا جہاں |باپ اور بیٹی کی محبت پر اردو شاعری

بچے مسکرائیں تو مائیں مسکراتی ہیں |ماں کی شان میں کلام

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.