لگی ہے دوڑ یہ دھوکے کا گھر بنانے کی | فکر آخرت پر کلام

0 326

لگی ہے دوڑ یہ دھوکے کا گھر بنانے کی

ہے کس کو فکر وہ آگے کا غم لگانے کی؟

 

مذاکرے ہی بھلا کر سبھی محافل سے

یہ عادتیں ہیں اجل سے نظر چرانے کی

 

بڑا کریم ہے داتا ہمارا اک اللہ

کمی نہیں دی عطا میں کبھی نہانے کی

 

ڈرو اسی کی پکڑ سے سبھی مرے ھمدم

خطا نہیں ھے کبھی اس کے تو نشانے کی

 

جہان والے کبھی بھی نہ ہو سکے راضی

کرو جو فکر تو اللہ نبی منانے کی

 

فنا کے گھر کو فنا ہی سمجھ لے تو اظہر

کرو تیاری مسلسل اسی ٹھکانے کی

 

لگی ہے دوڑ یہ دھوکے کا گھر بنانے کی

ھے کس کو فکر وہ آگے کا غم لگانے کی

 

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

نشوں میں جواں ڈوبتے جا رہے ہیں | نوجوانوں اور جوانی پر اشعار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.