اردو شاعریڈاکٹر محمد اظہر خالد

زندگی ہے کٹھن تری ، مزدور | یوم مزدور پر شاعری | youm e mazdoor urdu poetry

زندگی ہے کٹھن تری ، مزدور ہے سعادت مگر بڑی ، مزدور اپنے ہاتھوں سے تو کمائی کرے اس میں برکت بہت ملی ، مزدور تیری عظمت کو میں سلام کروں
زندگی ہے کٹھن تری ، مزدور | یوم مزدور پر شاعری | youm e mazdoor urdu poetry

زندگی ہے کٹھن تری ، مزدور
ہے سعادت مگر بڑی ، مزدور

اپنے ہاتھوں سے تو کمائی کرے
اس میں برکت بہت ملی ، مزدور

تیری عظمت کو میں سلام کروں
ہے فضیلت تری جلی ، مزدور

تو سہارا بھی سارے گھر کا بنا
تیری محنت بہت بھلی ، مزدور

تو ہے ” کاسب حبیب اللہ ” کا
ذات آقا  بتا گئی ، مزدور

اپنے بچوں کے پیٹ کی خاطر
روز ہمت کرے نئی ، مزدور

سارے مزدوروں کو ہے میرا سلام
نظم اظہر یہ اک لکھی ، مزدور

زندگی ہے کٹھن تری ، مزدور
ہے سعادت مگر بڑی ، مزدور

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

جسم و جاں کی تھکاوٹ سے میں چُور ہوں ایک مزدور ہوں 

labour day poem | Famous Labour Day Poetry Urdu | labour day poetry | youm e mazdoor urdu poetry | labour day poem in urdu | 1st may labour day poetry in urdu | Mazdoor Shayari | Sher on Labour day

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *