یا تو عشق کا بار اٹھانا بنتا ہے | اردو محبت شاعری |poetry of love urdu
Heart touching love poetry in urdu text | love poetry in urdu sms
یا تو عشق کا بار اٹھانا بنتا ہے
یا پھر خود کو آگ لگانا بنتا ہے
اس کے ساتھ تو مکے جانا بنتا ہے
کعبہ سامنے سر کو جھکانا بنتا ہے
اب تو سب کچھ جان چکے ہیں ہم دونوں
اب تو اپنا ساتھ نبھانا بنتا ہے
جتنی لاگت آئی ہے اس رشتے میں
ڈھیروں قرض ہے اور چکانا بنتا ہے
جتنا دور نکل آئے ، تم بتلاؤ
اس رستے سے واپس جانا بنتا ہے ؟
اتنا آنا جانا رہتا ہے مصعب
اس دل میں اب ایک ٹھکانا بنتا ہے
یا تو عشق کا بار اٹھانا بنتا ہے
یا پھر خود کو آگ لگانا بنتا ہے
شاعری : مصعب شاہین
اب شہر میں نہیں ہے کوئی قدر دان عشق | عشق پر اشعار
اگر آپ محبت پر مزید اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
heart touching love poetry in urdu text | urdu poetry love | love poetry in urdu sms