یہ دینی مدارس ہیں پاکیزہ گھر | مدارس پر اشعار | اسلامی شاعری

islamic urdu poetry | Islamic poetry urdu text | urdu poetry Islamic |  urdu poetry islamic 

0 192

یہ دینی مدارس ہیں پاکیزہ گھر
یہ قرآں کے حافظ مجسم اجر
کرے جن کی خاطر دعا ہر بشر
کریں جن کے ماں باپ ان پہ فخر

 

ملیں نیکیاں ایک اک حرف پر
پڑھیں جب بھی قرآن کے زیر و زبر
یہ پاتے ہیں جنت کی اک رہگزر
فرشتے بچھاتے ہیں قدموں میں پر

 

وضو کر کے دھل جاتا ہے ہر گناہ
پکڑتے ہیں شیطاں سے رب کی پناہ
رہے صاف دل اور نہ بھٹکے نگاہ
یہ کرتے ہیں جب سوئے مسجد سفر

 

یہ اجلے لباس اور چہروں پہ نور
فرشتے ہوں پاس اور شیطان دور
میرے رب کی رحمت ہو ان پہ ضرور
ملے نیکیوں کا انہیں یہ ثمر

 

یہ ترغیب دیں نیکیوں کی ہمیں
یہ روکیں برائی سے، خود بھی بچیں
جوانی یہ اسلام پہ وار دیں
تو عزت اور عظمت ملے خوب تر

 

نہیں کم کسی سے یہ طلباء دیں
ہر اک علم و فن میں ملے آفریں
جو رکھتے ہیں بس اپنے رب پر یقیں
انہی کے لیے ہے ہی تو ہے ہر ظفر

 

یہ عالم یہ قرآں کے حافظ سبھی
انہی سے تو ہے علم کی روشنی
ہیں نبیوں کے وارث اے صفدر یہی
کرو جان و دل سے تم ان کی قدر

یہ دینی مدارس ہیں پاکیزہ گھر
یہ قرآں کے حافظ مجسم اجر
کرے جن کی خاطر دعا ہر بشر
کریں جن کے ماں باپ ان پہ فخر

شاعری :سلیم اللہ صفدر 

اگر آپ مزید اردو اسلامی شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

مدارس شریعت کی پہچان ہیں مساجد سکونِ دل و جان ہیں | دینی مدارس پر اشعار

Islamic poetry urdu text | urdu poetry Islamic |  urdu poetry islamic  |  urdu poetry islamic |  Urdu poetry about Islam

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.