تو اگر کہہ دے تو اتنی سی جسارت کردوں | اردو غزلیہ شاعری

Best Urdu Ghazal in Urdu

0 13

تو اگر کہہ دے تو اتنی سی جسارت کردوں
اپنے جذبات کے شعلوں کو  عبارت کردوں

کوئی یوسف تھا جو بازار میں دیکھا میں نے
سوچا زنداں کی سلاخوں کو بشارت کردوں

بیتے لمحوں کی کسک اب تو وبال جاں ہے
اے دلِ زار تیری کیوں نہ تجارت کردوں

تیری زد ہے میں رہ و رسم سے کچھ آگے بڑھوں
یعنی کہتا ہے میں دنیا سے بغاوت کردوں

شہرَ جاناں کی سجی نادر و نایاب گلی
میں نظر پھیر کے ہر چیز اکارت کردوں

تو اگر کہہ دے تو اتنی سی جسارت کردوں
اپنے جذبات کے شعلوں کو  عبارت کردوں

شاعری: عبداللہ حبیب

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.