تم پر یہ بالیقین ہے احسان کر دیا رب نے تمہیں بھی حافظ قران کر دیا | حفظ قران پر شاعری
poetry for hafiz quran | hafiz e quran poetry
تم پر یہ بالیقین ہے احسان کر دیا
رب نے تمہیں بھی حافظ قران کر دیا
خوش قسمتی ہے تیری خدا نے عطا یہ کی
محفوظ تیرے سینے میں فرقان کر دیا
کوئی کلام اس کے مقابل کہیں نہیں
رب نے اسے کلاموں میں سلطان کر دیا
اپنا کلام رب نے نبی کی زبان سے
خلقت پہ اس کو بھیج کے احسان کر دیا
قرآن دے کے رب نے دیا ہے بیاں ہمیں
اشرف سبھی سے اس لئے انسان کر دیا
قران کا ہی رستہ ہے سیدھا سنو یہ بات
چھوڑا اسے تو جس نے ہے ، نقصان کر دیا
اظہر خدا کا شکر کرو تم ادا سدا
اللہ نے زندگی کو ہے آسان کر دیا
تم پر یہ بالیقین ہے احسان کر دیا
رب نے تمہیں بھی حافظ قران کر دیا
قرآن کو سینوں میں ہم ایسے بسائیں گے | عظمت قرآن پر اشعار
حافظ قرآن کے ہیں قرآن کے محافظ ہم رب کے ہیں سپاہی ایمان کے محافظ
poetry for hafiz quran | hafiz e quran poetry | azmat e quran poetry in urdu,