تیری آواز کی ضرورت ہے اک نئے ساز کی ضرورت ہے | اردو غزل محبت | sad ghazal in urdu

sad ghazal in urdu text | sad poetry in urdu ghazal | emotional sad ghazal in urdu

0 25

تیری آواز کی ضرورت ہے
اک نئے ساز کی ضرورت ہے

دل پہ چسپاں یہ اشتہار کِیا
مجھ کو ہم راز کی ضرورت ہے

حُسن ویسے تو بام پر ہے ترا
بس ذرا ناز کی ضرورت ہے

بھانپ سکنا شکار لمحوں میں
تیر انداز کی، ضرورت ہے

اچھا انجام چاہتے ہو تم؟
اچھے آغاز کی ضرورت ہے

عشق میں بزدلی نہیں چلتی
اِس میں جاں باز کی ضرورت ہے

کیوں بھلا ساز گار دنیا کو
مجھ سے ناساز کی ضرورت ہے

بعض یاروں سے باز رہتا ہوں
اور مجھے بعض کی ضرورت ہے

تھک گیا ہوں میں اب اشاروں سے
مجھ کو الفاظ کی ضرورت ہے

تیری آواز کی ضرورت ہے
اک نئے ساز کی ضرورت ہے

شاعری : ثمر جمال

اُس کے پاس جانے سے، راحتیں تو آئیں گی | محبت پر اشعار

اگر آپ مزید غزلیہ شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

sad ghazal in Urdu text | sad poetry in Urdu ghazal | emotional sad ghazal in Urdu | best urdu ghazal lyrics| sad urdu ghazal lyrics

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.