تلاشِ نعت کی سینے میں جستجو رکھ لی | خوبصورت اردو نعت | Naat text in urdu
naat poetry in urdu two lines text | best naat poetry in urdu
تلاشِ نعت کی سینے میں جستجو رکھ لی
وفورِ مدحتِ سرور نے آبرو رکھ لی
دل و دماغ معطر ، مشامِ جان عبیر
درِ رسول سے پلٹے تو اسکی بو رکھ لی
کبھی ھوا تھا کرم ، پائے ناز پر بوسہ
تو ہم نے قلب میں تصویر ھو بہو رکھ لی
کھلیں گے جس پہ سدا غنچہ ہائے مدحِ نبی
ازل میں ہم نے وہ اک شاخِ آرزو رکھ لی
ازل میں لٹنے لگے جب خزائنِ فطرت
تو جنسِ عشقِ نبی ہم نے باوضو رکھ لی
شرابِ عشق محمد کی بات جب آ ئی
اٹھا کے دوش پہ خم، فرق پر سبو رکھ لی
برائے ذکرِ نبی ہم نے رب کی مرضی سے
قلم ، زبان ، دہن ، شانِ گفتگو رکھ لی
نبی کے در پہ لکھیں ہم نے بے حساب نعوت
برائے مدحتِ سرور رگِ گلو رکھ لی
شفیعِ روزِ جزا کی شفاعتِ کبریٰ
عطا ھو تبھی طبیعت ہی حیلہ جو رکھ لی
کہا ! کہ عہدِ رواں میں غلام کتنے ہیں؟
تو ہم نے اپنی ہی تصویر کو بکو رکھ لی
نہ جانے کون سے رستے سے ہو گزر ان کا
یہ بات سوچ کے بینائی سو بسو رکھ لی
کسی کی ایڑی رگڑ نے سے آب ہو جاری
مرے رسول نے ہاتھوں میں آبِ جو رکھ لی
جہاں میں ختمِ نبوت کی پاسداری کو
ملا ہو اذن تو بڑھ کر رگِ گلو رکھ لی
دروغ بافِ نبوت کی قومِ کاذب پر
جو برق بن کے گرے اس طرح کی خو رکھ لی
برائے صبحِ قیامت جنابِ ثاقب نے
غزل کو ترک کیا، نعت مشک بو رکھ لی
تلاشِ نعت کی سینے میں جستجو رکھ لی
وفورِ مدحتِ سرور نے آبرو رکھ لی
شاعری : ثاقب خیر آبادی
جیسے ہی یاد آئی ہے پیارے حضور کی | نعت رسول اردو
نظر میں میری نبی کا بسا دیار اب تک |اردو نعت شریف
If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click
naat poetry in Urdu two lines | naat poetry in urdu two lines text | best naat poetry in urdu