اسلامی شاعریسلیم اللہ صفدر

سنو ختم بخاری کا سہانا وقت آیا ہے | ختم بخاری پر اشعار

سنو ختم بخاری کا سہانا وقت آیا ہے | ختم بخاری پر اشعار

سنو ختم بخاری کا سہانا وقت آیا ہے
مگر غم ہے جدائی کا جو ہر اک دل پہ چھایا ہے

اکیلے ہو گئے اب ہم مگر نہ بھول پائیں گے
وہ دن جو ساتھ گزرے ہیں بہت ہی یاد آئیں گے
کڑکتی دھوپ میں ہم پر انہی یادوں کا سایہ ہے

دلوں میں اپنے استادوں کی الفت کا بھرم لیکر
ہر اک فرمانِ نبوی کو سنانے کا عزم لیکر
ہر اک شاگرد نے اب دین کا پرچم اٹھایا ہے

ہمارے پیارے استادوں کی محنت اور محبت ہے
ہر اک شاگرد کی خاطر دلوں میں خوب شفقت ہے
انہی کی کاوشوں سے شاخ پہ پھل پھول آیا ہے

اے مولا تو سلامت رکھ ہماری درسگاہوں کو
معطر اور منور رکھ ہماری ان فضاؤں کو
جہاں صفدر نے اپنے رب کا ہر فرمان پایا ہے

سنو ختم بخاری کا سہانا وقت آیا ہے
مگر غم ہے جدائی کا جو ہر اک دل پہ چھایا ہے

شاعری : سلیم اللہ صفدر

حافظ قرآن کے ہیں قرآن کے محافظ

تھام کر اپنے ہاتھوں میں دیں کا علم

اگر آپ حفاظ قران اور علما کرام کے متعلق مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *