محمد امجد اکبرنعت رسول مقبول

صورت ہے لاجواب تو سیرت ہے لاجواب | نعت رسول مقبول | Naat poetry in Urdu two lines

صورت ہے لاجواب تو سیرت ہے لاجواب وہ آخری نبی ہیں نبوت ہے لاجواب قرآن کی زباں پہ ہے مدحت حضور کی قرآن نے جو کی ہے وہ مدحت ہے لاجواب
صورت ہے لاجواب تو سیرت ہے لاجواب | نعت رسول مقبول | Naat poetry in Urdu two lines

صورت ہے لاجواب تو سیرت ہے لاجواب
وہ آخری نبی ہیں نبوت ہے لاجواب

قرآن کی زباں پہ ہے مدحت حضور کی
قرآن نے جو کی ہے وہ مدحت ہے لاجواب

محبوب کبریا وہی سرتاج انبیا
عظمت ہے لاجواب فضیلت ہے لاجواب

عشقِ نبی کے جام شب و روز پیجئے
عشق نبی کے جام کی لذت ہے لاجواب

اللہ نے حبیب بھی اپنا ہمیں دیا
احساں ہےلاجواب عنایت ہے لاجواب

قسمت سے مل گئی ہے قیادت حضور کی
قسمت ہے لاجواب قیادت ہے لاجواب

لیتے ہیں دشمنوں سے بھی وہ درگزر سے کام
امجد مرے حضور کی رحمت ہے لاجواب

صورت ہے لاجواب تو سیرت ہے لاجواب
وہ آخری نبی ہیں نبوت ہے لاجواب

شاعری : محمد امجد اکبر

مصطفی آئے تو ہو گئی روشنی | نعت رسول مقبول

وہ ہیں خیرالبشر، وہ ہیں خیر الامم | رحمت عالم پر اشعار 

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more lyrics of naats please click

naat poetry in urdu | poetry for naat in urdu | poetry for naat | naat written in urdu  | naat poetry in urdu text

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *