اردو شاعریایم راقم نقشبندی

رسمی تعلقات کی بھرمار دیکھیے | انسانی روئیوں پر اشعار

رسمی تعلقات کی بھرمار دیکھیے | انسانی روئیوں پر اشعار

رسمی تعلقات کی بھرمار دیکھیے
یعنی کہ رشتہ داری کا معیار دیکھیے

کتنوں کا ساتھ وقتِ مُصیبت میں ہے جناب!
اور کون کون ہو گیا بیزار دیکھیے

اوروں کے عیب دیکھنا اب چھوڑیے حضور
آئینے میں خود اپنا بھی کردار دیکھیے

یہ چھوڑیے کہ کون مقابِل ہے آگیا
پیچھے سے کون سونتے ہیں تلوار دیکھیے

ہو جائے کاروان کسی حادثے کی نذ٘ر،
قبل اس کے کاروان کا سالار دیکھیے۔

پیوستگی میں رہتے ہیں پتّے ہرے بھرے،
جب پیڑ سے جدا ہوں تو بیکار دیکھیے۔

اُس بار بے وفائی ہوئی تھی ہمارے ساتھ،
اِس بار فرد فرد ہے غم خوار دیکھیے۔

مضمون یہ طویل ہے راقم جی! بس کریں،
اُس بار نقشہ اور تھا اِس بار دیکھیے۔

رسمی تعلقات کی بھرمار دیکھیے
یعنی کہ رشتہ داری کا معیار دیکھیے

شاعری: ایم راقم نقشبندی

تیرے ہونٹوں پہ مرے نام کی تکرار ہے کیوں| غمگین اردو شاعری محبت

خود سے الجھ رہا ہوں مجھے چھوڑ دیجیے| اداس اردو شاعری

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

If you want to read more poetry about attitude please check

poetry in urdu 2 lines attitude | attitude poetry in urdu

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *