رب کے خزانوں سے اک نعمت شب براءت | شبِ برات پر اشعار

Shab e barat poetry in urdu

0 251

رب کے خزانوں سے اک نعمت شب براءت
پیارے خدا کی ہم پہ رحمت شب براءت

راضی خدا کو کر لیں آنسو بہا بہا کر
پیاری ملی ہے ہم کو ساعت شب براءت

غفلت میں مت گنوانا اس قیمتی گھڑی کو
مومن کے واسطے ہے دولت شب براءت

قرآن کی تلاوت بڑھ چڑھ کے اس میں کرلو
کیا خوب رب نے دی ہے ثروت شب براءت

ان سے مباحثوں سے بچ کر عبادتیں کر
جو جانتے نہیں ہیں قیمت شب براءت

ثابت ہیں جو فضائل ان پر عمل کرو سب
دل میں بٹھاؤ تم بھی عظمت شب براءت

اظہر لگو نہیں تم غفلت کی محفلوں میں
دیتی ہے یہ پیام خلوت شب براءت

رب کے خزانوں سے اک نعمت شب براءت
پیارے خدا کی ہم پہ رحمت شب براءت

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

قسمت میں پھر دوبارہ رمضان آ گیا ہے | ماہ رمضان پر اردو شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.