اگرچہ جس قدر ہوں غم … محبت فاتحِ عالم | محبت شاعری
Urdu shayari about love | Urdu poetry love
اگرچہ جس قدر ہوں غم … محبت فاتحِ عالم
عدو زیادہ ہو یا ہو کم محبت فاتح عالم
خزاؤں میں بہاروں میں وفا کا راج ہو ہر پل
چمن شعلہ ہو یا شبنم محبت فاتح عالم
عمل کی زندگانی میں ہے نفرت ہار کا چہرہ
محبت جیت کا موسم ، محبت فاتحِ عالم
گل و خوشبو و شبنم کی حکومت کم نہیں ہوتی
کہ ہر ذرہ بھی ہو برہم محبت فاتح عالم
فقط اک مسکراہٹ فیصلہ کر دے ہر اک دل کا
ہو جیسا لشکرِ پیہم محبت فاتح عالم
یقین فولاد کی صورت جہانِ زندگانی میں
ہے ہر اک وسوسہ مبہم محبت فاتح عالم
تیرے دریا تو ایسے ہیں کہ بارش روٹھ بھی جاے
کبھی پانی نہ ہو گا کم…. محبت فاتحِ عالم
صبر اور شکر سے صفدر خدا سے رابطہ رکھو
خوشی ہو یا کوئی ہو غم محبت فاتح عالم
اگرچہ جس قدر ہوں غم … محبت فاتحِ عالم
عدو زیادہ ہو یا ہو کم محبت فاتح عالم
شاعری: سلیم اللہ صفدر
اگر اپ محبت پر مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں