میری پہچان پاکستان | پاکستان پر اشعار

Pakistan poetry Urdu

1 139

میری پہچان پاکستان
وطن ذیشان پاکستان

ہر اک کو جان پیاری ہے
ہے سب کی جان پاکستان

 

مری ملت کا سرمایہ
بنا ہر سر پر اک سایہ
سبق جو تھا اخوت کا
ہر اک نے پھر سے دوہرایا
جو گھر کو چھوڑ آئے تھے
انہوں نے پھر سے گھر پایا
تبھی دنیا میں پاکستاں
مدینہ ثانی کہلایا

کہ تپتے صحرا میں ہے ایک
سائبان پاکستان
وطن ذیشان پاکستان
پاکستان پاکستان

 

ترقی کا رستہ سارا
میرے رب نے ہے سنوارا
زمیں سونا اگلتی ہے
فلک رحمت کا اک دھارا
اثاثہ ہے اسلاف کا یہ
ہے ہم کو جان سے پیارا
لہو میرے شہیدوں کا
مرے ہر غاذی کا نعرہ

مقدر ہے اپنا یہ
تحفہِ رحمان پاکستان
وطن ذیشان پاکستان
پاکستان پاکستان

 

یہ عکس کلمہ طیبہ ہے
محافظ اک امت کا ہے
امید ِملت ِمسلم ہے
ہر اک مظلوم کا نعرہ ہے
ملامت اپنوں کی اس پر
وہ غیروں کا بھی طعنہ ہے
ہر اک طوفان سے لیکن
یہ فاتح بن کر ابھرا ہے

ہر اک شب کی ہے یہ اک
صبح عالیشان پاکستان
وطن ذیشان پاکستان
پاکستان پاکستان

 

یہ تن من دھن یہ مال و جاں
وطن پہ کر دیں سب قرباں
وہ بحر و بر کے رکھوالے
فضاؤں کے وہ نگہباں
ہے تقوی زاد راہ ان کا
دلوں میں طاقت ایماں
کہ اک شوق شہادت سے
مزین فوج پاکستان

ہم اس کے پاسباں
اپنا ہے دلبرجان پاکستان
وطن ذیشان پاکستان
پاکستان پاکستان

 

میری پہچان پاکستان
وطن ذیشان پاکستان

ہر اک کو جان پیاری ہے
ہے سب کی جان پاکستان

 

شاعری :سلیم اللہ صفدر

 

اگر آپ مزید پاکستان پر شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

1 تبصرہ
  1. Prihlásení na binance کہتے ہیں

    I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.