میں شکستہ دل ہوں میرا ہمنوا کوئی نہیں | دوستی پر شاعری

best poetry about friendship in urdu,

0 84

میں شکستہ دل ہوں میرا ہمنوا کوئی نہیں
مجھ سے مخلص باوفا میرے سوا کوئی نہیں

دے کوئی مجھ کو بھی لوگوں کو پرکھنے کا ہنر
میری قسمت میں رفیقِ باوفا کوئی نہیں

میں برے لوگوں سے بچ کر دیکھ لوں جب آئینہ
آئینہ کہنے لگے تجھ سے برا کوئی نہیں

موسموں سے کیا گلہ اب تو میرے چاروں طرف
حبسِ دل چھٹنے لگے ایسی ہوا کوئی نہیں

کس کو کیسے ہمسفر سمجھوں سنا ہے شہر میں
تیسرے کو یاد کرنا مسئلہ کوئی نہیں

دوست میری موت کی سن کرخبر ہنستے ہوئے
تعزیت کو آئے یوں جیسے مَرا کوئی نہیں

میں شکستہ دل ہوں میرا ہمنوا کوئی نہیں
مجھ سے مخلص باوفا میرے سوا کوئی نہیں

شاعری: ہدہد الہ آبادی

اگر آپ دوستی پر شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.