محفل میں اجالا ہو ایسا تیرے آنے سے | انسانی روئیے پر خوبصورت اردو کلام |attitude poetry in urdu

poetry in urdu attitude | urdu poetry attitude | attitude shayari in urdu

0 7

محفل میں اجالا ہو ایسا تیرے آنے سے
دیکھے تجھے ہر کوئی مڑ مڑ کے بہانے سے

چلتے رھو خود بھی تم حق راہ پہ ھی دائم
شرماؤ کبھی بھی مت حق راہ دکھانے سے

دوڑ ایسی لگاؤ اب عقبی کی تیاری میں
چھوڑو نہ کوئی نیکی ھرگز ھی بہانے سے

اللہ کی یادوں میں دل مست رھے ھر دم
چہرہ بھی کرو روشن آنکھوں کو رلانے سے

ہاتھ اور زباں کی اب یوں خوب حفاظت ھو
محفوظ رھیں دونوں مسلم کو ستانے سے

کچھ ایسا کرو یاں پر بولے سبھی خلقت یہ
"ویران ھوئی دنیا اک آپ کے جانے سے”

اظہر کی دعا رب سے مقبول ھوں اشعار اب
دل اور بھی ھوں زندہ اس میرے ترانے سے

محفل میں اجالا ہو ایسا تیرے آنے سے
دیکھے تجھے ھر کوئی مڑ مڑ کے بہانے سے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اے خدا مجھ کو کر دے عطا عافیت |عافیت پر اشعار

اگر آپ مزید دعائیہ کلام یعنی مناجات پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں۔

Islamic poetry in Urdu | islamic shero shayari |Amazing poetry in Urdu | islamic poetry in urdu 2 lines | poetry in urdu attitude | urdu poetry attitude 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.