موت پر جانے حال کیا ہو گا| موت اور فکر آخرت پر اشعار | urdu poetry on death
sad urdu poetry about death | urdu poetry about death | death poetry in urdu
موت پر جانے حال کیا ہو گا
گر تو غفلت میں ہی جیا ہو گا
ظلم ڈھاتا رہا تو اپنے پر
آخری وقت پھر برا ہو گا
سوچ وہ وقت کر لے تیاری
قبر میں تنہا جب پڑا ہو گا
ہو گا انجام بھی ترا اچھا
گر عمل اچھا کچھ کیا ہو گا
زندگی اک نئی ملے گی تجھے
رب کے رستے میں گر مرا ہو گا
پیارے آقا سے پائے گا کوثر
ان کے رستے پہ گر چلا ہو گا
بخش دینا خدایا اظہر کو
تیرے آگے یہ جب کھڑا ہو گا
موت پر جانے حال کیا ہو گا
گر تو غفلت میں ہی جیا ہو گا
لگی ہے دوڑ یہ دھوکے کا گھر بنانے کی | فکر آخرت پر کلام
اگر آپ مزید فکر آخرت پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
sad urdu poetry about death | urdu poetry about death | death poetry in urdu