موسم کے التفات کو ہیجاں سمجھ لیا | اردو اداس شاعری| sad poetry sms in urdu
sad poetry in urdu | urdu sad poetry 2 lines | urdu sad poetry sms
موسم کے التفات کو ہیجاں سمجھ لیا
بادِ سحر کو موجہء طوفاں سمجھ لیا
تم سے بچھڑ کے عمر کے ہر موڑ پر مجھے
کچھ فائدہ ہُوا بھی تو نقصاں سمجھ لیا
دیکھی تھی جس نے دشت و بیاباں کی دلکشی
اُس نے چمن کو خطّہء ویراں سمجھ لیا
اک صاحبِ اثر کی شرارت نہ ہو کہیں
لوگوں نے جس کو منشائے یزداں سمجھ لیا
محرومیوں کے بعد جو حاصل ہُوا ہمیں
اُس پَر کو ہم نے تختِ سُلیماں سمجھ لیا
گزرے تھے میرے گاؤں سے جتنے بھی قافلے
اُن سب نے اِس کو شہرِ خموشاں سمجھ لیا
اِس درجہ اِس میں رہتا تھا مصروفِ کار مَیں
دنیا نے مجھ کو دشت کا دہقاں سمجھ لیا
عادل گزار دی تھی اسیری میں جس نے عمر
ہالے کو اُس نے چاند کا زنداں سمجھ لیا
موسم کے التفات کو ہیجاں سمجھ لیا
بادِ سحر کو موجہء طوفاں سمجھ لیا
شاعری : عادل حسین
سوچا تھا کٹھن وقت میں غمخوار ملیں گے | مطلبی دوست شاعری
اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want to read more sad poetry in Urdu please check
sad poetry urdu | sad poetry | sad ghazal lyrics in urdu |sad poetry sms in urdu | urdu sad poetry 2 lines