ماں تیری عظمتوں پر خود کو نثار کردوں | ماں پر اشعار |mother poetry in urdu text

mother poetry in urdu

0 0

ماں تیری عظمتوں پر خود کو نثار کردوں
میں تیرے نام اپنے لٙیْلُ و نٙہار کردوں

قدموں کی خاک تیرے پھر بھی نہ بن سکوں گا
چاہے میں اپنی ہستی گرد و غبار کردوں

تجھ کو ہر اک خوشی دوں ، رکھوں بچا کے غم سے
قربان تُجھ پہ اپنے باغ و بہار کردوں

کلیاں بھی سانس لیں تو تیری کریں تمنا
میں تیری زندگی کو یوں مُشْکبار کردوں

پاؤں کے نیچے تیرے جنت مِرے لئے ھے
گر دل سے خود کو تیرا طاعت شعار کردوں

اس کے سوا جہاں میں میری نہیں تمنا
بس خود کو اپنی ماں کا خدمت گزار کردوں

ہمت مجھے مرے رب ایسی کوئی عطا کر
قربان ماں پہ خود کو میں بار بار کر دوں

میں ناز سب اُٹھاؤں پلکوں پہ لا بٹھاؤں
خود کو میں تیرے آگے بے اختیار کردوں

تیرے بغیر خوشیاں لگتی ہیں زہر مجھ کو
تُو ساتھ ہو تو غم بھی راحت شُمار کردوں

"اذلان” قرض ماں کا پھر بھی ادا نہ ھوگا
خود اپنی ذات چاہے میں تار تار کردوں

ماں تیری عظمتوں پر خود کو نثار کردوں
میں تیرے نام اپنے لٙیْلُ و نٙہار کردوں

شاعری: اذلان الرحمان

میری ماں مجھ کو ہر لمحہ ستاتی ہیں تیری یادیں | ماں کی جدائی پر اشعار

محبت کا اک آسماں میری ماں | ماں کی شان میں نظم

بچے مسکرائیں تو مائیں مسکراتی ہیں |ماں کی شان میں کلام

اگر آپ مزید ماں کی شان میں کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more poetry about mother in urdu please check

mothers day poetry in urdu | mother poetry in urdu text | urdu poetry about mother

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.