کچھ بھی تو پھر بنا اس کےدیکھا نہ تھا |دکھی اداس شاعری | urdu sad poetry 2 lines
alone sad poetry in urdu | sad poetry | urdu poetry ghazal sad
کچھ بھی تو پھر بنا اس کےدیکھا نہ تھا
عکس اوجھل کبھی اس کا ہوتا نہ تھا
رب نےبخشی تھی دولت اسے حسن کی
دید سے نینوں کا پیالہ بھرتا نہ تھا
عشق کی آگ میں تنہا جلتی رہی
حال دل کا کبھی اس نے پوچھا نہ تھا
اس کے ملنے سے پہلے یہ دل اس طرح
اور کسی کے لیے تو دھڑکتا نہ تھا
جو دعاؤں میں رہتا تھا شامل مری
بس مقدر میں میرے وہ لکھا نہ تھا
آس دل میں جگا کر محبت کی وہ
تنہا کر جائے گا میں نے سوچا نہ تھا
اجنبی بن کے گزرا مرے پاس سے
وہ کبھی مجھ سے ایسے تو روٹھا نہ تھا
پیاراس کو بھی تھا اس لیے اے سحر
چین سے رات بھر وہ بھی سوتا نہ تھا
کچھ بھی تو پھر بنا اس کےدیکھا نہ تھا
عکس اوجھل کبھی اس کا ہوتا نہ تھا
اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
alone sad poetry in urdu | sad poetry | urdu poetry ghazal sad | ghazal lyrics in urdu | Amazing urdu poetry | اداس شاعری | اداس شاعری اردو