جسم و جاں کی تھکاوٹ سے میں چُور ہوں ایک مزدور ہوں | labour day poetry in urdu

youm e mazdoor urdu poetry | 1st may labour day poetry in urdu | یوم مزدور پر اشعار

0 94

جسم و جاں کی تھکاوٹ سے میں چُور ہوں ایک مزدور ہوں ۔۔۔ یوم مزدور پر لکھی گئی شاعری

 

جسم و جاں کی تھکاوٹ سے میں چُور ہوں ایک مزدور ہوں
دولت ِ دردِ سے کتنا معمور ہوں ایک مزدور ہوں

تلخ لہجوں کا ہر زخم سہتا ہوا، تنہا رہتا ہوا
اپنے پیاروں سے جو اس قدر دور ہوں ایک مزدور ہوں

اپنی بیٹی کے کنگن بناتا ہوں میں دے کے خون جگر
اور اسی بات پر ہی میں مغرور ہوں ایک مزدور ہوں

میرے بیٹے کی طاقت پسینہ میرا بن گیا دیکھ لو
اس نظارے سے میں کتنا مسرور ہوں ایک مزدور ہوں

مافیا اور یہ اشرافیہ کے اندھیروں کے زندان میں
صبح کی منتظر شامِ بے نور ہوں ایک مزدور ہوں

دوسروں کے لہو پر میں پلتا نہیں، ظلم کرتا نہیں
اپنے رب کی محبت کا مشکور ہوں ایک مزدور ہوں

اپنے ہاتھوں سے خود ہی کماتا ہوں میں اور کھاتا ہوں میں
کون کہتا ہے صفدر میں مجبور ہوں ایک مزدور ہوں

جسم و جاں کی تھکاوٹ سے میں چُور ہوں ایک مزدور ہوں
دولت ِ دردِ سے کتنا معمور ہوں ایک مزدور ہوں

شاعری : سلیم اللہ صفدر

تم نئے ہو ۔۔۔چائلڈ لیبر پر لکھی گئی اداس شاعری

اگر آپ  انقلابی اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

labour day poem | Famous Labour Day Poetry Urdu | labour day poetry | youm e mazdoor urdu poetry | labour day poem in urdu | 1st may labour day poetry in urdu | Mazdoor Shayari | Sher on Labour day

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.