جسے نسبت ہو آقا سے وہ سر پھر خم نہیں ہوگا| نعت شریف

بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول

2 35

جسے نسبت ہو آقا سے وہ سر پھر خم نہیں ہوگا
جو دل عاشق ہو احمد کا اسے پھر غم نہیں ہوگا

یہ ہر مومن کی چاہت ہے کہ ان پر جاں نچھاور ہو
سنو منکر! یہ جذبہ تاقیامت کم نہیں ہوگا

ترا اعجاز تھا سدرٰی پہ جبراٸیل بولے کہ
یہاں سے عرش تک آقا ترا ہمدم نہیں ہوگا

مدینہ لے چلو مجھ کو شفإ ہے خاک طیبہ میں
لگالونگا میں زخموں پر اگر مرہم نہیں ہوگا

جو ملعوں روز کرتا ہے تبرہ میرے آقا پر
وہ حیواں ہے وہ حیوں ہے بنی آدم نہیں ہوگا

اگر ” ہمدرد” مٹ جاۓ محمدﷺ کی غلامی میں
قسم ہے رب کعبہ کی کبھی سر خم نہیں ہوگا

جسے نسبت ہو آقا سے وہ سر پھر خم نہیں ہوگا
جو دل عاشق ہو احمد کا اسے پھر غم نہیں ہوگا

 

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

 

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

2 تبصرے
  1. sklep online کہتے ہیں

    Wow, wonderful blog structure! How lengthy have you ever been blogging
    for? you make running a blog look easy. The overall glance
    of your site is great, let alone the content material! You can see similar here
    ecommerce

  2. ecommerce کہتے ہیں

    Wow, awesome blog layout! How long have you ever been running a blog for?
    you make blogging look easy. The overall look of your web
    site is wonderful, let alone the content material! You can see similar
    here sklep internetowy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.