پاکستان شاعریسلیم اللہ صفدر

اس کے پیچھے وردی ہے | پاکستان آرمی کی وردی پر نظم |

روئے عدو پہ زردی ہے ملت سے ہمدردی ہے یہ جو جرات مندی ہے اس کے پیچھے وردی ہے پاک فوج زندہ باد پاکستاں پائندہ باد
اس کے پیچھے وردی ہے | پاکستان آرمی کی وردی پر نظم

روئے عدو پہ زردی ہے
ملت سے ہمدردی ہے
یہ جو جرات مندی ہے
اس کے پیچھے وردی ہے

 

پاک فوج زندہ باد
پاکستاں پائندہ باد

 

امن سکون کی یہ دولت
پیار، اخوت اور الفت
ہر لاچار پہ اک شفقت
ہر بیمار کی اک خدمت
استحکام و ترقی سے
روشن اپنی دھرتی ہے
یہ جو جرات مندی ہے
اسکے پیچھے وردی ہے

 

 

سینے پر جو جچتی ہے
روح میں راحت بھرتی ہے
دل جو روشن کرتی ہے
قربانی سے نکھرتی ہے
ہر اک غازی کے دل میں
شوق ِشہادت بھرتی ہے
یہ جو جرات مندی ہے
اسکے پیچھے  وردی ہے

 

تیری میری یہ پہچان
پاک وطن کی نگہبان
دھرتی کا ہر ایک جوان
سندھی بلوچی اور پٹھان
پیار اخوت کی طاقت
سب کو ایک جو کرتی ہے
یہ جو جرات مندی ہے
اسکے پیچھے  وردی ہے

 

ساحل سے کھلیانوں تک
دریا سے میدانوں تک
تپتے صحرا سے لے کر
برفیلی چٹانوں تک
میری قوم کی خاطر جو
اک بے لوث ہمدردی ہے
یہ جو جرات مندی ہے
اسکے پیچھے  وردی ہے

 

ان شعلوں سے گزرتے ہوئے
طوفانوں سے لڑتے ہوئے
خون سے دامن بھرتے ہوئے
دیں کی حفاظت کرتے ہوئے
فوج اپنی ہر مشکل میں
فرض ادا جو کرتی ہے
یہ جو جرات مندی ہے
اس کے پیچھے وردی ہے

 

روئے عدو پہ زردی ہے
ملت سے ہمدردی ہے
یہ جو جرات مندی ہے
اس کے پیچھے وردی ہے

 

پاک فوج زندہ باد
پاکستاں پائندہ باد

 

شاعری : سلیم اللہ صفدر

 

اگر آپ پاکستان کے متعلق مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہین تو یہ لازمی دیکھیں 

اگر آپ مزید پاک فوج کی بہادری پر اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read poetry on pak army in urdu please check

Shares:
3 Comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *