پاکستان شاعریڈاکٹر محمد اظہر خالد

ہاتھوں میں ہاتھ دے کر دشمن کو مات دے دو | poetry about pak army in urdu

ہاتھوں میں ہاتھ دے کر دشمن کو مات دے دو پاک آرمی کا تم سب ہر دم ہی ساتھ دے دو جغرافیائی سرحد کے سب ہیں یہ محافظ ناکام کر کے سازش ہاتھوں میں ہاتھ دے دو
ہاتھوں میں ہاتھ دے کر دشمن کو مات دے دو

ہاتھوں میں ہاتھ دے کر دشمن کو مات دے دو
پاک آرمی کا تم سب ہر دم ہی ساتھ دے دو

جغرافیائی سرحد کے سب ہیں یہ محافظ
ناکام کر کے سازش ہاتھوں میں ہاتھ دے دو

سردی و گرمی میں سب ہر جا پہ مستعد ہیں
ان کو خراج تحسیں دن اور رات دے دو

بحری و بری دستے عمدہ فضائی جتھے
توڑیں گے بت سبھی تم گر سومنات دے دو

کرتے ہیں یہ حفاظت پیارے وطن کی یارو
شہری آبادی ہو یا کوئی دیہات دے دو

تمغہ ملے شہادت مانگیں ہیں یہ سعادت
لالچ نہیں ہے چاہے تم کائنات دے دو

میری دعائیں اظہر پاک آرمی کے سنگ ہیں
میرے وطن کے لوگو تم سب بھی ساتھ دے دو

ہاتھوں میں ہاتھ دے کر دشمن کو مات دے دو
پاک آرمی کا تم سب ہر دم ہی ساتھ دے دو

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید پاک فوج کی بہادری پر اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read poetry on pak army in urdu please check

Shares:
3 Comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *