سید محمود شاہنعت رسول مقبول

ہرپل درود ان پہ دل جاں سے پڑھتے پڑھتے | ںعت رسول مقبول | madina poetry in urdu

ہرپل درود ان پہ دل جاں سے پڑھتے پڑھتے پہنچوں گا شہر آقا دن رات چلتے چلتے ہمراہ عاشقوں کے آؤں گا لب سے نکلا طیبہ کو جانے والوں کی راہ تکتے تکتے
ہرپل درود ان پہ دل جاں سے پڑھتے پڑھتے | ںعت رسول مقبول | madina poetry in urdu

ہرپل درود ان پہ دل جاں سے پڑھتے پڑھتے
پہنچوں گا شہر آقا دن رات چلتے چلتے

ہمراہ عاشقوں کے آؤں گا لب سے نکلا
طیبہ کو جانے والوں کی راہ تکتے تکتے

نذرانہ عقیدت لب پر سجا سجا کر
روضہ پہ آکے پہنچوں میں گھر سے اُڑتے اُڑتے

ملتی ہے ہر الم سے دوری مجھے ہمیشہ
شہر شہ امم پر اشعار لکھتے لکھتے

بےادبی ہو نہ جائے دنیا کا ہوں نا لائق
اس فکر میں رواں ہوں طیبہ کو ڈرتے ڈرتے

مدت سے خشک لب کو سیراب کی غرض سے
پیتا ہوں آب زمزم میں جام بھرتے بھرتے

جالی کو تھام کر میں کچھ گفتگو کروں گا
اپنی محبتوں کا اظہار کرتے کرتے

رمضاں میں دن ہو جمعہ اور سامنے ہو روضہ
محمود کو عطا ہو دن ایسا مرتے مرتے

ہرپل درود ان پہ دل جاں سے پڑھتے پڑھتے
پہنچوں گا شہر آقا دن رات چلتے چلتے

شاعری:۔ سید محمود شاہ

اے شہِ انبیا ہو سلام آپ پر | نعت رسول مقبول اردو 

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more lyrics of naats please click

madina sharif poetry in urdu | madina poetry in urdu text | urdu poetry on madina | Naat poetry in Urdu two lines

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *