ہر اک دل میں خوشی کے رنگ بھر کر مسکرائی ہے | عید پر اشعار | Eid poetry Urdu
ہر اک دل میں خوشی کے رنگ بھر کر مسکرائی ہے
محبت اور رونق ساتھ لیکر عید آئی ہے
نئے کپڑے، نئی جوتی، سجا کر ہاتھ پر مہندی
ہر اک ننھی پری اس عید کے دن کھلکھلائی ہے
بھلا اس عید کی خوشیاں کبھی یوں گن سکا کوئی
بھلا عیدی کبھی بچوں کی جیبوں میں سمائی ہے
گلے مل کر ختم کردیں پرانے شکوے جو بھی ہوں
محبت کس قدر اس عید نے دل میں بٹھائی ہے
ہر اک بھائی بہن کو ملنے گھر اس کے روانہ ہے
خبر ماموں کی آمد کی ہر اک ماں نے سنائی ہے
ہریرہ دل میں کرتا ہے شکر اب اپنے اللہ کا
کہ ماں اور باپ کے ہی ساتھ عید اپنی منائی ہے
وہ ننھے منے بچے جو ہر اک دل کو کریں روشن
زمیں ان چاند اور تاروں سے صفدر جگمگائی ہے
ہر اک دل میں خوشی کے رنگ بھر کر مسکرائی ہے
محبت اور رونق ساتھ لیکر عید آئی ہے
زندگی ہے مسکرائی عید آئی | عید شاعری
eid ul fitr poetry in urdu text | eid ul fitr poetry in urdu | eid poetry in urdu | eid poetry