حج کے ایّام کو خوبصورت کرو | حج وعمرہ پر اشعار | hajj poetry in urdu

islamic hajj poetry in urdu | poetry about hajj in urdu| hajj shayari

0 47

حج کے ایّام کو خوبصورت کرو
حاجیو! حج پہ تقویٰ کی نیت کرو

سیلفیوں کی رَوِش سخت معیوب ہے
خودنمائی کی کوشش کبھی مت کرو

رب کی عظمت سے واقف ہو سارا جہاں
اِس غمِ مصطفیٰ کی نصیحت کرو

بدنگاہی کے نقصان کو جان لو
اپنے نظروں کی ہردم حفاظت کرو

خود کو لایعنیت سے بچاتے رہو
رب کے محبوب رب کی اطاعت کرو

یومِ عرفہ میں اُمت کو مت بُھولنا
خیرِ اُمت میں ہو فکرِ اُمت کرو

غیر محرم سے باتوں کی ترغیب دے
ایسی سب خواہشوں کی مذمّت کرو

خوش نصیبی ہے حج کی سعادت مگر
نفس کے شر سے بچنے کی ہمّت کرو

حج کے ایام نذرِ موبائل نہ ہوں
ذکر و فکر و دعا و تلاوت کرو

دین کی سربلندی میں مصروف ہیں
ایسے لوگوں سے ہردم محبت کرو

فکرِ عقبیٰ لیے فکرِ توبہ لیے
متقی بن کے رب کی عبادت کرو

سب کے سب رب کی منشاء پہ چلنے لگیں
لوٹ کر حج سے لوگوں پہ محنت کرو

حج کے ایّام کو خوبصورت کرو
حاجیو! حج پہ تقویٰ کی نیت کرو

شاعری: ہدہد الہ آبادی

میرے مولا تو اپنے در بلا مجھ کو میرے مولا | حج پر اشعار

اگر آپ مزید  حج پر اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more Hajj poetry in Urdu please visit

hajj poetry in urdu text | Hajj poetry in Urdu | Urdu poetry on Hajj |  poetry about hajj in urdu | umrah poetry in urdu text | umrah poetry |

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.