دنیا داری سے کٹ گیا ہوں میں اپنے اندر سِمٹ گیا ہوں میں | اداس اردو شاعری

sad alone urdu poetry | alone shayari 2 lines urdu | alone sad poetry in urdu 2 lines

0 25

دنیا داری سے کٹ گیا ہوں میں
اپنے اندر سِمٹ گیا ہوں میں

کتنے لوگوں نے مجھ کو توڑا ہے
کتنے لوگوں میں بٹ گیا ہوں میں

مجھ کو ڈر تھا ہٹایا جاؤں گا
اُس سے پہلے ہی ہٹ گیا ہوں میں

تیری جانب جو رستہ جاتا تھا
اُس سے واپس پلٹ گیا ہوں میں

اِتنی وحشت تھی پھیلی چاروں طرف
ڈر کے، خود سے لِپٹ گیا ہوں میں

عشق کا امتحان دینا تھا
سو ترا نام رَٹ گیا ہوں میں

اَوج پر تھی ثمرؔ یوں تنہائی
جس کو دیکھا چِمٹ گیا ہوں میں

دنیا داری سے کٹ گیا ہوں میں
اپنے اندر سِمٹ گیا ہوں میں

شاعری : ثمر جمال

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

sad alone urdu poetry | alone shayari 2 lines urdu | alone sad poetry in urdu 2 lines | sad poetry urdu | sad poetry

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.