دلوں کو لگے روگ جاتے نہیں ہیں | محبت پر اردو اشعار

love urdu sad poetry

0 32

دلوں کو لگے روگ جاتے نہیں ہیں
کسی دل جلے کو ستاتے نہیں ہیں

محبت میں وحدت کو جومانتے ہیں
وہ ہراک کو اپنا بناتے نہیں ہیں ۔

محبت میں ہارےہوئےکو مری جاں
کسی بات میں آزماتے نہیں ہیں۔

جورآضی خدا کی رضاپرہوئےہوں
وہ لوگوں کودکھڑےسناتےنہیں ہیں

وہ جن کے لہو میں ہی غداریاں ہوں
کبھی اپنے وعدے نبھاتے نہیں ہیں

ہمیشہ مددکاجورکھتے ہیں جذبہ
وہ احسان کرکے جتاتے نہیں ہیں

سماجائےخوفِ خدادل میں جن کے
کدورت دلوں میں بساتےنہیں ہیں

نبھانا محبت کو جو جانتے ہیں
وہ بے آسرا کرکے جاتے نہیں ہیں

خدا کو جو ناراض کرتے ہیں ہردم
سحر پھر خدا کو وہ بھاتےنہیں ہیں

دلوں کو لگے روگ جاتے نہیں ہیں
کسی دل جلے کو ستاتے نہیں ہیں

شاعری :صغریٰ یامین سحر

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

ساری دنیا ہی چھان بیٹھے ہیں | تلاش پر اشعار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.