بھاتی نہیں وفائیں مرے چارہ گر مجھے | اردو غزل |attitude poetry in urdu

attitude poetry in urdu 2 lines text | poetry in urdu 2 lines attitude | poetry in urdu attitude

0 12

بھاتی نہیں وفائیں مرے چارہ گر مجھے
لگتا ہے اب تو عشق بھی شعلہ شرر مجھے

جس دن شعور جھانکے گا گفتار سے مری
رستے میں چھوڑ دیں گے مرے ہم سفر مجھے

الٹی پڑی ہیں چالیں مقدر کے موڑ پر
بے داغ کر گۓ ہیں رقیبوں کے شرمجھے

منظور تھی کسی کو نہ یہ دلبری مری
اب معجزہ سمجھتے ہیں اہلِ نظر مجھے

شامل ترے فسانے میں کردار ہے مرا
اس کھیل نے کیا ہے بڑا دربدر مجھے

سن کر دروغ گوئی مرے ہمنشین کی
آنکھیں دکھا رہے ہیں یہ شمس و قمر مجھے

پانی نہیں لہو سے کیا گلستاں کو تر
کیسے نہ دیتے میٹھے ثمر پھر شجر مجھے

گرداب کا حصار مرے کام آگیا
آفات سے نکالے ہے دیکھو بھنور مجھے

سیرت پہ اب تو میری بغاوت کی مہر ہے
یعنی مٹا رہے ہیں سبھی فتنہ گر مجھے

بھاتی نہیں وفائیں مرے چارہ گر مجھے
لگتا ہے اب تو عشق بھی شعلہ شرر مجھے

شاعرہ: ثوبیہ راجپوت

لفظ ساتھ دیں اگر تو زندگی ہے شاعری | خوبصورت اردو شاعری

بہاریں، پھول، خوشبوئیں، فضائیں، بھول جاتا ہوں

اگر آپ مزید خوبصورت اردو شعر و شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

attitude poetry in urdu 2 lines text | poetry in urdu 2 lines attitude | poetry in urdu attitude

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.