اے مولا درد سارے چھین کر خوشیاں عطا کر دے | دعائیہ اشعار | dua poetry urdu

dua poetry in urdu 2 lines | dua poetry

0 33

اے مولا درد سارے چھین کر خوشیاں عطا کر دے
میرے بے چین اس دل کو سکوں سے آشنا کر دے

 

کرم کی بارشیں برسا میری روح کے بیاباں پر
کہ دھل جائے گناہ کی دھند، روشن ہو ہر اک منظر
نظر آئے تیری قدرت مجھے ہر چیز کے اندر
میرے دل کے نہاں خانوں میں کچھ ایسی ضیا کر دے

 

غموں کی لہر اٹھتی ہے کنارے چھوٹ جاتے ہیں
جنہیں اپنا سمجھتا ہوں وہ پیارے چھوٹ جاتے ہیں
سوا تیرے اے مولا سب سہارے چھوٹ جاتے ہیں
اے مولا عروہ الوثقی کو میرے ہمراہ کر دے

 

نہ شہرت کی تمنا ہے نہ دولت کا پجاری ہوں
فقط اک عافیت رحمت کا اے مولا بھکاری ہوں
گئے لمحوں کے آئینے میں حرف شرمساری ہوں
اے مولا معاف اب ہر ایک تو میری خطا کر دے

 

یہ دل میں ایک حسرت ہے اے مولا تیرا گھر دیکھوں
حرم کی خاک کو چوموں، مدینے کا سفر دیکھوں
گزارے تھے جو آقا نے وہی شام و سحر دیکھوں
اے رب مجھ پر اسی میزابِ رحمت کی گھٹا کر دے

 

نبی اصحاب کے قصے سنوں اور سنتا جاؤں میں
کبھی چشم تصور میں نبی کا دور پاؤں میں
وہاں جا کر کبھی بھی ان کی محفل سے نہ آؤں میں
اے مولا دردِ دل کے واسطے اتنی دوا کر دے

 

اے مولا درد سارے چھین کر خوشیاں عطا کر دے
میرے بے چین اس دل کو سکوں سے آشنا کر دے

شاعری :سلیم اللہ صفدر

میں بہت دنوں سے اداس ہوں تو مری اداسی کو دور کر | دعائیہ اشعار

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more dua poetry in urdu please check

dua poetry in urdu 2 lines | dua poetry | Dua poetry in Urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.