اے لوگو سبھی متحد تم ہو جاؤ کہ جنت کی وادی کو جنت بناؤ | انقلابی اشعار

urdu poetry text | inqalabi shayari urdu | inqalabi poetry in urdu

0 23

اے لوگو سبھی متحد تم ہو جاؤ
کہ جنت کی وادی کو جنت بناؤ
خزاں کے پجاری شیطاں کو بھگاؤ
بہار اخوت سے گلشن سجاؤ

 

وہ صیاد کو سبق ایسا سکھا دو
قفس توڑ کر سارے پنچھی اڑا دو
عداوت کی ہر اگ کو اب بجھا دو
حسیں وادیوں میں محبت آگاؤ

 

کبھی کم نہ ہو جدوجہدِ آزادی
ہر اک قلب مسلم میں کر دو منادی
کبھی آٹھ نہ پائےکوئی بھی فسادی
ہر اک قلب دشمن پہ بجلی گراؤ

 

تری خدمتیں ہوں تو اپنوں کی خاطر
مگر ضرب کاری ہو دشمن کے سر پر
کوئی جم نہ پائے ترے راستے میں
مقابل پہ تم گھات ایسی لگاؤ

 

کرو خدمتیں اور پاؤ دعائیں
تمہاری ہیں سب منتظر آج مائیں
جمی ہیں افق پر کہ جن کی نگاہیں
امید مسرت انہیں تم سناؤ

 

یہ شاداب و زرخیز گلشن تمہارے
حسین وادیوں کے سبھی یہ نظارے
محبت کے رنگ اور اخوت کے دھارے
ہمیشہ بہاروں میں تم مسکراؤ

 

اے لوگو سبھی متحد تم ہو جاؤ
کہ جنت کی وادی کو جنت بناؤ
خزاں کے پجاری شیطاں کو بھگاؤ
بہار اخوت سے گلشن سجاؤ

شاعری: سلیم اللہ صفدر

ہم متحد اگر ہوں سارا جہاں ہمارا چین و عرب فلسطیں ہندوستاں ہمارا | انقلابی اشعار

urdu poetry text | inqalabi shayari urdu | inqalabi poetry in urdu | inqlabi poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.