اے میرے دوست اے بھائی تو مجھ کو جاں سے پیارا ہے | دوست کے نام شاعری

best friend poetry in urdu sms |poetry in urdu for friends | best friend poetry in urdu

0 7

اے میرے دوست اے بھائی تو مجھ کو جاں سے پیارا ہے
کہ رنج و غم کی اس دنیا میں تو میرا سہارا ہے

تیرا ہو ساتھ گر حاصل تو ہر دکھ کا مداوا ہے
یہ دنیا دشمنی کر لے مجھے سب کچھ گوارا ہے

غموں کے بوجھ سے ٹوٹے کندھوں پہ ہاتھ ہے تیرا
سکون سے بھر گیا یہ دل عجب اک ساتھ ہے تیرا

نہ دولت کی تمنا ہے، نہ شہرت سے محبت ہے
دلاسہ دے سکے جو دوست بس اس کی ضرورت ہے

اے میرے دوست تیرے واسطے ہر پل دعائیں ہیں
تیرے ہی واسطے تو میرے سینے میں وفائیں ہیں

مگر یہ ساتھ میرا کس لیے اب چھوڑتے ہو تم
بتاؤ مجھ سے منہ اپنا بھلا کیوں موڑتے ہو تم؟

کہے جو بھی مجھے دنیا تمہیں نہ بھول پاؤں گا
تمہاری دوستی کو میں کبھی نہ آزماؤں گا

وفا تم کر نہیں پائے مگر میں کرتا جاؤں گا
جفا کرے رہو جتنی میں پھر بھی مسکراؤں گا

اے میرے دوست اے بھائی تو مجھ کو جاں سے پیارا ہے
کہ رنج و غم کی اس دنیا میں تو میرا سہارا ہے

شاعری : سلیم اللہ صفدر

اگر تم عیب میرے دنیا والوں سے چھپا لیتے| دوستی شاعری

اک دن تو رفاقت میں بچھڑنا ہی پڑے گا | بچھڑے دوستوں پر اشعار

اگر آپ دوست کے متعلق شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more poetry about friends please check

best friend poetry in urdu sms |poetry in urdu for friends | best friend poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.