امیرِ شام ، کاتب قرآن ہے معاویہ |حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں اشعار
Hazrat Muawiya poetry in urdu | شان صحابہ پر کلام
امیرِ شام ، کاتب قرآن ہے معاویہ
علی کا دوست اور حسن کا مان ہے معاویہ
میرے نبی نے مہدی ہادی کہہ کے دی جسے دعا
وہی میرے نبی کا ترجمان ہے معاویہ
دفاع و انتظام و انصرام میں وہ خوب تر
عمر کا نامزد وہ حکمران ہے معاویہ
وہ خارجی یہ سازشی انہی کی تیغ سے مٹے
فسادیوں کی راہ میں چٹان ہے معاویہ
وہ رومیوں ایرانیوں پہ قہر بن کے جو اٹھا
سلامتی کے دیں کا ترجمان ہے معاویہ
سمندروں کے پار بھی ہیں اس کے قدموں کے نشاں
وہ بحر و بر کی آن اور شان ہے معاویہ
جو شہرِ قیصر و طرابلس پہ تیغ زن ہوا
عجب کمال کی وہ داستان ہے معاویہ
بس ایک بات کا ہی غم ہر ایک کالے دل کو ہے
کہ اہلِ بیت پر کیوں مہربان ہے معاویہ
اندھیری رات میں کلاب جس پہ بھونکتے رہیں
چمکتے تارے جیسا اک نشان ہے معاویہ
امیرِ شام ، کاتب قرآن ہے معاویہ
علی کا دوست اور حسن کا مان ہے معاویہ
شاعری :سلیم اللہ صفدر
اگر آپ مزید شان صحابہ پر اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
بیعت تھی جان دینے کی اور تھا نبی کا ہاتھ | حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شان میں کلام