اللہ کی محبت کا مزہ کیوں نہیں لیتے |حمدیہ اشعار |islamic poetry about allah in urdu
hamd poetry in urdu | islamic poetry in urdu 2 lines | islamic poetry in urdu
اللہ کی محبت کا مزہ کیوں نہیں لیتے
دنیا ہی میں جنت کا مزہ کیوں نہیں لیتے
یہ نفس پرستی تمہیں برباد کرےگی
اللہ کی اطاعت کا مزہ کیوں نہیں لیتے
کیوں کھیل تماشوں میں گنواتے ہو یہ جیون
اللہ کی عبادت کا مزہ کیوں نہیں لیتے
پڑھتے ہو شب وروز بڑے شوق سے ناول
قرآں کی تلاوت کا مزہ کیوں نہیں لیتے
جو جان شرابوں میں گنوانے میں لگے ہیں
وہ جام شہادت کا مزہ کیوں نہیں لیتے
ارباب حکومت سے مری عرض یہی ہے
احکام شریعت کا مزہ کیوں نہیں لیتے
امجد جو برائی کی اشاعت میں لگے ہیں
وہ دین کی دعوت کا مزہ کیوں نہیں لیتے
اللہ کی محبت کا مزہ کیوں نہیں لیتے
دنیا ہی میں جنت کا مزہ کیوں نہیں لیتے
شاعری : محمد امجد اکبر
میرا رب تتلیوں کے پر پہ رنگوں کو سجاتا ہے | اللہ کی حمد پر اشعار
اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want to read more hamd poetry in urdu 2 lines, please check
hamd poetry in urdu | islamic poetry in urdu 2 lines | islamic poetry in urdu