اداس شاعریرمزی آثم

آنکھ حیران نہ ہو خواب کو مشکل نہ پڑے |اردو غمگین شاعری | urdu sad poetry 2 lines

آنکھ حیران نہ ہو خواب کو مشکل نہ پڑے اس طرح ٹوٹ کہ اعصاب کو مشکل نہ پڑے کھول رکھتا ہوں گریبان ہمیشہ اپنا زخم دیتے ہوۓ احباب کو مشکل نہ پڑے
آنکھ حیران نہ ہو خواب کو مشکل نہ پڑے |اردو غمگین شاعری | urdu sad poetry 2 lines

آنکھ حیران نہ ہو خواب کو مشکل نہ پڑے
اس طرح ٹوٹ کہ اعصاب کو مشکل نہ پڑے

کھول رکھتا ہوں گریبان ہمیشہ اپنا
زخم دیتے ہوۓ احباب کو مشکل نہ پڑے

اپنا سامان اٹھا لایا ہوں میں آتے ہوۓ
گھر سے جاتے ہوۓ سیلاب کو مشکل نہ پڑۓ

لوٹ جاتے ہیں سرِ شام پرندے یوں بھی
چاند جب اترے تو تالاب کو مشکل نہ پڑے

اس طرف آگ دہکتی ہے ادھر جاتے ہوۓ
کہیں اس خطء شاداب کو مشکل نہ پڑے

آنکھ حیران نہ ہو خواب کو مشکل نہ پڑے
اس طرح ٹوٹ کہ اعصاب کو مشکل نہ پڑے

شاعری : رمزی آثم

دشت کو پُرفضا بناتے ہوئے … عمر گزری شجر لگاتے ہوئے

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

sad poetry sms in urdu | sad poetry urdu | urdu poetry sad 2 lines | urdu sad poetry 2 lines | Urdu poetry heart broken

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *