سلیم اللہ صفدر کی مکمل شاعری
سلیم اللہ صفدر کی مختلف موضوعات پر نئی اور پرانی تمام شاعری ایپ کی صورت میں بھی دستیاب ہے
📱 ابھی ڈاؤنلوڈ کریں
اردو شاعریحسیب احمد حسیب

آج لفظوں سے دل لگی کرلے کچھ فراغت ہے شاعری کرلے | اردو خوبصورت غزل

آج لفظوں سے دل لگی کرلے کچھ فراغت ہے شاعری کرلے باندھ لے تو خیال کی گرہیں قافیے جوڑ کر لڑی کرلے زندگی موج میں گزارے گا تو فقیروں سے دوستی کرلے
آج لفظوں سے دل لگی کرلے کچھ فراغت ہے شاعری کرلے | اردو خوبصورت غزل

آج لفظوں سے دل لگی کرلے
کچھ فراغت ہے شاعری کرلے

باندھ لے تو خیال کی گرہیں
قافیے جوڑ کر لڑی کرلے

زندگی موج میں گزارے گا
تو فقیروں سے دوستی کرلے

کب تلک ہے اندھیر نگری میں
دل کی دنیا میں روشنی کرلے

موت کا خوف کب تلک پیارے
موت کو آج زندگی کرلے

زندگی نام ہے مشقت کا
ظرف کی دسترس بڑی کرلے

کل کو دیکھا ہے کیا کسی نے کبھی ؟
جو بھی کرنا ہے تو ابھی کرلے

خود سے دوری ہے کس طرح کی حسیب
خود سے باتیں ہی آدمی کرلے

آج لفظوں سے دل لگی کرلے
کچھ فراغت ہے شاعری کرلے

شاعری : حسیب احمد حسیب

لفظ ساتھ دیں اگر تو زندگی ہے شاعری | خوبصورت اردو شاعری

کیا کروں ترک ِ تعلق بھی تو حل کوئی نہیں | اردو غزل

اگر آپ مزید خوبصورت اردو شعر و شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

Urdu beautiful poetry | Urdu poetry heart touching | sharo shayri in urdu

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *