حافظ حمزہ سلمانیمنقبت

یہ جو نسبت ہے مجھے حضرتِ عثمانؓ سے ہے | شان حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ

یہ جو نسبت ہے مجھے حضرتِ عثمانؓ سے ہے | شان حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ

یہ جو نسبت ہے مجھے حضرتِ عثمانؓ سے ہے
یہ کرم ہم پہ نبی کے درِ احسان سے ہے

دو لقب جن کو ملے ، نور کا شایان ہے وہ
یہ شرافت ، یہ حیا بھی مرے رحمان سے ہے

کون دیتا ہے یوں اسلام کو ہر سانس کا نفع
ایسا سرمایہ فقط غیرتِ ایمان سے ہے

وہ بئر رومہ خریدا ، ملی جنت کا ٹکٹ
جود کا فیض بھی تاریخ کے عنوان سے ہے

خون بہتا رہا قرآں کی تلاوت کے ساتھ
یہ شہادت بھی درِ عشق کی پہچان سے ہے

یہ جو نسبت ہے مجھے حضرتِ عثمانؓ سے ہے
یہ کرم ہم پہ نبی کے درِ احسان سے ہے

شاعری : حافظ حمزہ سلمانی

یہ اشعار مظوم مدینہ، خلیفہ ثالث ، ذوالنورین کا لقب پانے والے صحابی رسول حضرت عثمان رضی اللہ کی شان میں تھے۔ آپ اگر مزید بھی شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

بیعت تھی جان دینے کی اور تھا نبی کا ہاتھ | حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شان میں کلام

لاڈلے سرورِ کونین کے عثمان رہے | حضرت عثمان کی شان پر اشعار

manqabat hazrat usman | manqabat hazrat usman ghani | manqabat hazrat usman ghani lyrics

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *