جنگِ خیبر میں کھڑا ہے حضرتِ مولا علی | حضرت علی کی شان میں اشعار

فاتح خیبر داماد رسول خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان میں کلام

1 309

جنگِ خیبر میں کھڑا ہے حضرتِ مولا علی
کفر پر بھاری پڑا ہے حضرتِ مولا علی

 

میرے آقا سے بہت حضرت علی کو پیار تھا
دین کا خادم بھی تھا اور دین کا غم خوار تھا
مصطفیؐ کا لاڈلا ہے حضرتِ مولا علی

 

فاطمہ کی جان ہے میرے علیؓ پیارے علی
شان پائی ہے، ہوئے ہیں آپؓ دامادِ نبی
پاک جذبوں کی ادا ہے حضرتِ مولا علی

 

جنگِ خیبر میں کیا مرحب کا سر تن سے جُدا
آپ نے اسلام کے ہر بول کو بالا کیا
کس دلیری سے لڑا ہے حضرتِ مولا علی

 

بغض جس کو بھی نبی کے لاڈلے حیدر سے ہو
کیسے بخشش اُن کی محشر میں خُدا کے در سے ہو
دینِ حق کا نا خُدا ہے حضرتِ مولا علی

 

حضرتِ مولا علیؓ تو دین کی شمشیر ہیں
فاتح خیبر علی ہیں، نعرہِ تکبیر ہیں
میرے مولا کی عطا ہے حضرتِ مولا علی

 

مدحتِ مولا علیؓ میرا جنوں اے مومنو
اِس سے مجھ اذلان کے دل کو سُکوں اے مومنو
اہلِ حق کا مقتدیٰ ہے حضرتِ مولا علی

 

جنگِ خیبر میں کھڑا ہے حضرتِ مولا علی
کفر پر بھاری پڑا ہے حضرتِ مولا علی

شاعری: اذلان الرحمان

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

ایماں کے سہارے ہیں حسنینؓ ہمارے ہیں

1 تبصرہ
  1. […] جنگِ خیبر میں کھڑا ہے حضرتِ مولا علی | حضرت علی کی شان می… […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.