حسین سے محبتیں منزلوں کا راستہ

Poetry about imam Hussain in Urdu | حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شان میں کلام

2 81

حسین سے محبتیں منزلوں کا راستہ
پرخطر سفر میں اک الفتوں کا قافلہ

غریب و سادہ اک حرم کی داستاں حسین ہیں
منظر امم پے رنگ جاوداں حسین ہیں
امت نبی کا اک قرار جاں حسین ہیں
گلستان دین میں بہار کا تھے سلسلہ

مثل مصطفٰی حسین و پیکر جمال تھے
صاحب زادہ علی وہ فاطمہ کے لال تھے
ابوبکر عمر غنی کی چاہ لازوال تھے
اہل بیت کو چراغ جب بجھا تو دل ہلا

صبر کا نشان تھے وہ خوبرو جوان تھے
دم بخود انہی پہ سب زمین و آسمان تھے
چاہے جس قدر میرے حسین بے امان تھے
ٹوٹ نہ سکا کبھی مگر یہ ان کا حوصلہ

کوفیوں کی بیوفائیوں کے زخم چار سو
راہ پر خطر کہ گھات میں تھے ان کے سب عدو
ماند نہ ہوا خزاؤں میں بھی رنگ آرزو
تب ترے نصیب میں شہادتوں کا در کھلا

غنچہ گلدان سرورِ جہاں حسین ہیں
منظر امم پے رنگ جاوداں حسین ہیں
نور عین رحمت دو جہاں حسین ہیں
ان کو سید شباب جنتاں لقب ملا

 

حسین سے محبتیں منزلوں کا راستہ
پرخطر سفر میں اک الفتوں کا قافلہ

شاعری : سلیم اللہ صفدر

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

 

2 تبصرے
  1. najlepszy sklep کہتے ہیں

    Wow, wonderful blog structure! How lengthy have you ever been blogging
    for? you made blogging glance easy. The overall glance of your website is excellent, as well as the content material!
    You can see similar here najlepszy sklep

  2. purchase zithromax کہتے ہیں

    [url=http://azithromycinmds.online/]azithromycin prices uk[/url]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.