چل مدینے چلیں چل مدینے چلیں | مدینہ کی محبت پر اشعار | madina poetry in urdu
madina sharif poetry in urdu |madina poetry
چل مدینے چلیں چل مدینے چلیں
لوٹنے رحمتوں کے خزینے چلیں
دیکھ کر سبز گنبد کو اے دوستو
ٹھنڈے کرنے یہ دل اور سینے چلیں
جس جگہ مصطفیٰ زندگی جی گئے
اس جگہ زندگی ہم بھی جینے چلیں
دوستو یوں تو ہر ماہ طیبہ چلیں
خاص رمضان والے مہینے چلیں
شہر طیبہ محبت بھرا شہر ہے
کر کے دل میں ختم بغض کینے چلیں
اور شہروں کے پانی تو ہیں عام سے
خاص زم زم کے پانی کو پینے چلیں
میرے دل میں ہے شہباز حسرت یہی
سال کے ہر مہینے مدینے چلیں
چل مدینے چلیں چل مدینے چلیں
لوٹنے رحمتوں کے خزینے چلیں
شاعری : شہباز معاویہ
وہ سحر مبارک ہے ، جو ہوئی مدینے میں | مدینہ پر خوبصورت اشعار
مدینہ حاضری کو رب کی اعلی اک عطا کہیے | مدینہ پر اشعار
If you want to read more naat lyrics in Urdu, please visit
naat poetry in urdu | poetry for naat in urdu | Naat text in Urdu