جب دل پہ دستک ہوتی ہے ہر راز سے پردہ اٹھتا ہے | دل اور ایمان پر لکھی گئی شاعری

heart touching love poetry in urdu | heart touching poetry in urdu

0 7

جب دل پہ دستک ہوتی ہے
ہر راز سے پردہ اٹھتا ہے
جب راز سے پردہ اٹھتا ہے
تب ذات خدا کی ملتی ہے
اور ذات خدا جب مل جاۓ
تو ہر شے سے بڑھ جاتی ہے
جب ہر شے سے بڑھ جاتی ہے
تب بات وہیں بن جاتی ہے
اور بات وہاں جب بن جاۓ
تو ہر چاہت مر جاتی ہے
اور روح سکوں پھر پاتی ہے

 

جب دل پہ دستک ہوتی ہے
ہر راز سے پردہ اٹھتا ہے

جو مکر و ریا کا سایہ ہے
اور اس کی جو بھی کایا ہے
یہ روح سے خالی کرتی ہے
اور دل سے غافل کرتی ہے
ہر گام پہ چل کر راہی سے
بس ایک تقاضا کرتی ہے
کہ ہر چاہت سے پیار کرو
اور نفس کا بس سامان کرو
جب نفس برائ سے روکے
تو کفر کا تم پرچار کرو
یہ کفر کی راہ بھی ایسی ہے
ہر سمت اندھیرے جیسی ہے

جب دل پہ دستک ہوتی ہے
ہر راز سے پردہ اٹھتا ہے

از قلم  :  عریشہ اقبال

تمنا ایک چراغ ہے اسے دعا کے ذریعے روشن کیجئے | مایوس دلوں کیلئے ایک حوصلہ افزا تحریر

ستاروں سے راہ پکڑنے والو ستارہ خود بن کے راہ دکھاؤ | محبت بھری اردو شاعری

heart touching love poetry in urdu | heart touching poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.