فانی دنیا سے پیار کر بیٹھے | فانی دنیا پر اشعار

دنیا کی بے ثباتی پر اشعار

0 9

فانی دنیا سے پیار کر بیٹھے
اس کو سر پر سوار کر بیٹھے

تم محبت کیوں اس سے کرتے ہو؟
دل کو اپنے بیمار کر بیٹھے

دھوکہ کھایا ہے اس کے دھوکے سے
خود کو تم بے قرار کر بیٹھے

رات دن جستجو میں اس کی لگے
تم جوانی بھی خوار کر بیٹھے

تجھ سے ہوں گے سوال تین وہاں
قبر اپنی تیار کر بیٹھے؟

کامیابی حقیقی چاہتے ہو ؟
رہنما تاجدار  کر بیٹھے ؟

سن رہے ہو کلام اظہر تم ؟
درد دل ، دل کے پار کر بیٹھے ؟

فانی دنیا سے پیار کر بیٹھے
اس کو سر پر سوار کر بیٹھے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

فانی دنیا سے دل نہ لگانا اس کو دل میں کبھی نہ بسانا | خوبصورت اردو شاعری

چلتی رہے گی دنیا اے ناداں ترے بغیر | تلخ حقیقت پر مبنی شاعری

اگر آپ دنیا کی بے ثباتی اور فکر آخرت پر مزید کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.