میری ماں مجھ کو ہر لمحہ ستاتی ہیں تیری یادیں | ماں کی جدائی پر اشعار | urdu poetry mother

mothers day poetry in urdu | mother poetry in urdu text | urdu poetry about mother

0 11

میری ماں مجھ کو ہر لمحہ ستاتی ہیں تیری یادیں
صبح ہو شام ہو مجھ کو رولاتی ہیں تیری یادیں

بہت بے چین کرتا ہے مجھے شب بھر غمِ فرقت
ذرا سی آنکھ لگنے پر جگاتی ہیں تیری یادیں

مجھے بچپن میں تو جیسے اٹھاتی تھی محبت سے
ابھی سوتا ہوں تو آ کر اٹھاتی ہیں تیری یادیں

تو جس آواز میں باہر سے گھر واپس بلاتی تھی
وہی آواز کانوں میں سناتی ہیں تیری یادیں

تو اپنے ہاتھ سے لقمے بنا کر ہم کو دیتی تھی
ابھی ہاتھوں سے وہ لقمے گراتی ہیں تیری یادیں

نہیں مٹتا اثر زاہد کبھی دل سے جدائی کا
یہی ہر موڑ پر آ کر بتاتی ہیں تیری یادیں

میری ماں مجھ کو ہر لمحہ ستاتی ہیں تیری یادیں
صبح ہو شام ہو مجھ کو رولاتی ہیں تیری یادیں

شاعری: زاہد محمود 

محبت کا اک آسماں میری ماں | ماں کی شان میں نظم

بچے مسکرائیں تو مائیں مسکراتی ہیں |ماں کی شان میں کلام

اگر آپ مزید ماں کی شان میں کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more poetry about mother in urdu please check

mothers day poetry in urdu | mother poetry in urdu text | urdu poetry about mother

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.