اسلام ایک جسم ہے اور جان مدرسہ| مدرسہ پر اشعار | islamic poetry in urdu 2
best islamic poetry for madaris | best islamic poetry in urdu | islamic poetry in urdu
اسلام ایک جسم ہے اور جان مدرسہ
ہم اہلِ دیں کی آج ہے پہچان مدرسہ
امید ہے کہ رب کی شریعت بنے نظام
ایسی ہر اک امید کا امکان مدرسہ
اک درد ہے کہ دین مٹا جائے ہر طرف
اس درد لا دوا کا ہے درمان مدرسہ
لادینیت کے دور میں دینی علوم کا
اس شہر بے امان میں دیوان مدرسہ
مجھ کو امید خیر کی رہتی ہے ہر گھڑی
مجھ کو ہے اس پہ فخر مرا مان مدرسہ
زندہ رہے گا دین یہ مجھ کو یقین ہے
میرے نبی سے ہے مرا پیمان مدرسہ
اس دور میں کہ کفر کی باتوں کا شور ہے
ایسے تَوَہُّمات سے انجان مدرسہ
انساں بھٹک رہا ہے ہدایت کی ہے طلب
تیرے لیے ہے حضرتِ انسان مدرسہ
مجھ سے سوال یہ ہوا ، کیا ہے یہ مدرسہ ؟
سنت ہے دیں ہے علم ہے قرآن مدرسہ
خادم مرے خدا تو مدارس کا رکھ مجھے
ہے اہل حق کا مرکز ایمان مدرسہ
چین و عرب فریقہ و یورپ ہر ایک ملک
افغان و پاک و ہند ہے تہران مدرسہ
کرتے رہو یوں شان بیاں شعر میں حسیب
ہر کوئی مان لے کہ ہے ذیشان مدرسہ
اسلام ایک جسم ہے اور جان مدرسہ
ہم اہلِ دیں کی آج ہے پہچان مدرسہ
شاعری : حسیب احمد حسیب
اگر آپ مزید اردو اسلامی شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
یہ دینی مدارس ہیں پاکیزہ گھر | مدارس پر اشعار | اسلامی شاعری
مدارس شریعت کی پہچان ہیں مساجد سکونِ دل و جان ہیں | دینی مدارس پر اشعار
best islamic poetry for madaris | best islamic poetry in urdu | islamic poetry in urdu