غم چھپا کر مسکراتا ہوں سدا غمگین ہوں | غمگین شاعری اردو |Heart touching sad poetry in urdu

attitude shayari in urdu | deep heart touching poetry | heart touching poetry in urdu |

0 29

غم چھپا کر مسکراتا ہوں سدا غمگین ہوں
سب کو خوشیاں دے کے بھی میں خود رہا غمگین ہوں

دردِ دل سے کس طرح تم کو کروں میں آشنا
دور مجھ سے وہ ہوا؛ تھا آشنا غمگین ہوں

غیر کی باری سے پہلے اپنے ہوتے ہیں جناب
دل کو پارا پارا اپنوں نے کیا غمگین ہوں

جس کو اپنا میں نے سمجھا جس پہ کرتا تھا یقیں
اس نے مجھ کو سانپ بن کر ڈس لیا غمگین ہوں

غیر بھی اپنے تھے میرے تھی نہ حاجت جب کوئی
دور سارے ہوگئے میں رہ گیا غمگین ہوں

جس پہ مجھ کو ناز تھا اور جس سے میں نے کی وفا
رخ بدل کر ہوگیا وہ بے وفا غمگین ہوں

اشک جاری پیش رب محمود ہے دست دعا
پر مسرت زندگی اب کر عطا غمگین ہوں

غم چھپا کر مسکراتا ہوں سدا غمگین ہوں
سب کو خوشیاں دے کے بھی میں خود رہا غمگین ہوں

شاعری:۔ سید محمود شاہ

درد میں ہوں مبتلا میں دل میں تیرا زخم ہے

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

deep heart touching poetry | heart touching poetry in urdu | heart touching love poetry in urdu | heart broken poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.